ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیا کرناٹک کے وزیر اعلیٰ 26 جولائی کو اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں گے ؟ یڈی یورپا نے کہا؛ میں مرکزی قیادت کے حکم کی تعمیل کروں گا

کیا کرناٹک کے وزیر اعلیٰ 26 جولائی کو اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں گے ؟ یڈی یورپا نے کہا؛ میں مرکزی قیادت کے حکم کی تعمیل کروں گا

Thu, 22 Jul 2021 21:12:01    S.O. News Service

بنگلور 22 جولائی (ایس او نیوز)  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ یڈی یورپا نے باتوں باتوں میں اشارہ دیا ہے کہ وہ 26 جولائی کو مرکزی قیادت کے حکم پر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ میڈیا میں آرہی  خبروں کے مطابق یدیورپا کے 16 جولائی کے  دہلی  دورے نے کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں تیز کردی ہیں۔ ابھی کچھ عرصے سے ، اس معاملے پر بات چیت کا دور چل رہا ہے۔ 78 سالہ یدیورپا اور اس کا بیٹا وجیندر گذشتہ ہفتے دہلی پہنچے تھے۔ دہلی میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔

 جمعرات کو اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے یدیورپا دفاعی موڈ میں نظر آئے۔ انہوں نے کہا ، 'مرکزی قیادت اس معاملے میں جو بھی فیصلہ لیتی ہے ، میں اس پر عمل کروں گا۔' انہوں نے کہا کہ  26 جولائی کو ان کی حکومت کے دو سال مکمل ہوجائیں گے آگے کہا کہ  ہوسکتا ہے  کہ 26 جولائی کے بعد وہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ  نہ رہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جو بھی فیصلہ کرے گی وہ اس کی تعمیل کریں گے۔

 یڈ یورپا نے کہا ، 'آپ سب کو معلوم ہے کہ میں نے دو ماہ قبل کہا تھا کہ میں کسی اور کے لئے راستہ بنانے کے لئے استعفی  دے دوں گا۔ آگے کہا کہ چاہے میں سی ایم  ر ہوں یا نہیں ، میرا فرض ہے کہ بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں لاؤں۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے  تعاون کی درخواست کی۔  یدیورپا نے یہ بھی کہا کہ ابھی ان سے استعفی دینے کے لئے نہیں کہا گیا ہے۔ البتہ جب بھی ایسی ہدایات آئیں گی ، میں اپنا عہدہ چھوڑ کر پارٹی کے لئے کام کروں گا۔

یڈی یورپا  نے کہا کہ بی جے پی کے قومی  صدر جے پی  نڈا ، وزیر اعظم اور  ہوم منسٹر کے من میں میرے لئے  بہت عزت اور پیار  ہے۔ بی جے پی میں پالیسی واضح ہے کہ  کسی کی بھی عمر  75 کے پار ہوجانے کے بعد اُن  کے لئے کوئی عہدہ نہیں ہوگا ، میرے لئے انہوں نے میرے کام کی سراہنا کی اور انہوں نے مجھے 78-79 سال کی عمر تک کام کرنے دیا۔ میرا ارادہ ریاست میں پارٹی کو مضبوط بنانا اور پارٹی کو حکومت میں واپس لانا ہے۔ 26 جولائی کو دو سال پورے ہوں گے ، اس کے بعد قومی صدر نڈا جی جو کہیں گے اُس پر وہ  عمل کریں گے۔

ذرائع پر یقین کیا جائے تو ، یڈ یورپا نے اپنی طبیعت کی خرابی اور بڑھاپے کا حوالہ دیتے ہوئے 16 جولائی کو وزیر اعظم کے سامنے مستعفی ہونے کی پیش کش کی تھی حالانکہ پارٹی قیادت نے انہیں پہلے ہی بتا دیا تھا کہ انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ہوگا ، یڈ یورپا کو جمعہ کے روز دوبارہ بتایا گیا کہ اُنہیں مستعفی ہونا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق کرناٹک کے نئے وزیر اعلی کی دوڑ میں پرہلاد جوشی ، بی ایل سنتوش ، لکشمن سودی ، ڈپٹی سی ایم مرگیش نیرانی ، واسوراج اتنال  ، اشوتھ نارائن  اور  ڈی وی سدانند گوڑا جیسے نام شامل ہیں۔

ذرائع کی مانیں تو اگلے کچھ دنوں میں پارٹی کی قیادت نئے وزیر اعلی کے نام کا فیصلہ کرسکتی ہے ، اس کے بعد مقننہ پارٹی کے نئے رہنما کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس وقت جنوبی ہندوستان میں پہلی بار کمل کو کھلانے  والے بی ایس یڈیورپا کا سورج اب ڈھلوان پر ہے۔


Share: